داؤدی بوہرہ برادری کے رہبر سیدنا مفضل سیف الدین کا عشرہ مبارکہ کا پہلا خطبہ

داؤدی بوہرہ برادری کے رہبر سیدنا مفضل سیف الدین کا عشرہ مبارکہ کا پہلا خطبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) داؤدی بوہرہ برادری کے رہبر سیدنا مفضل سیف الدین نے آج طاہری مسجد، صدر میں عشرہ مبارکہ کا پہلا خطبہ دیا۔ 

سیدنا مفضل سیف الدین قرآن پاک اور احادیث نبوی ﷺمیں پائی جانے والی تمثیلوں اور حکایات پر مرکوز خطبات دیں گے پیر کے خطبے میں، سیدنا مفضل سیف الدین نے نبی محمد ﷺ کی متعدد احادیث پر تفصیل سے روشنی ڈالی, انہوں نے نبیﷺ کی اس حدیث کا حوالہ دیا جس میں شہد کی مکھی کے بارے میں فرمایا: “وہ صرف وہی استعمال کرتی ہے جو خالص ہے، اور صرف وہی واپس دیتی ہے جو خالص ہے۔

“حدیث کی روشنی میں سیدنا مفضل سیف الدین نے اس اہم نقطے کی طرف روشنی ڈالی “صرف وہی استعمال کریں جو آپ کے وقت کے قابل ہو اور آپ کو مکمل طور پر فائدہ پہنچائے، اور اپنے خاندان اور معاشرے کو صرف وہی واپس دیں جس سے دوسروں کی مدد ہو۔ آپ کی ہر کوشش اور آپ کا ہر عمل خالص ہونا چاہیے۔

” سیدنا مفضل سیف الدین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف جغرافیائی علاقوں اور پیشوں سے تعلق رکھنے والے داؤدی بوہرہ برادری کے افراد کراچی میں ایک ہی مقصد کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

 امام حسینؑ ابن علی، نواسہ رسول حضرت محمد ﷺکی شہادت کی یاد اور ان کی تعظیم کے لئے ۔حکومت پاکستان اور مقامی داؤدی بوہرہ برادری کی دعوت پرعشرہ مبارکہ کے لیے سیدنا مفضل سیف الدین 4 جولائی کو کراچی پہنچے تھے ۔

اگلے نو روز تک سیدنا مفضل سیف الدین کے خطبات کراچی کے 20 مراکز اور ہمسایہ شہر حیدرآباد کے 1مرکز میں براہ راست نشر کئے جائیں گے۔

Leave a Comment