خیبر پختونخوا حکومت نے گورنر کو بے گھر کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے گورنر کو بے گھر کرتے ہوئے اسلام آباد میں ان کے رہنے کی سرکاری جگہ چھین لی۔

رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لیے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے تلخی بڑھانا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے گورنر ہاؤس داخلے پر پابندی نہیں لگائیں گے، گورنر ہاؤس سازش کا گڑھ نہیں بنے گا۔

Leave a Comment