Sunday, February 5, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsخیبرپختونخوا پولیس نے دہشگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ڈی ایس پی...

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ڈی ایس پی شہید


(24 نیوز) خیبرپختونخوا پولیس نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی۔ دہشگردوں کا تھانہ سربند پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حملے میں پشاور پولیس کے ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور دو پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلی مرتبہ پالیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق آدھی رات کو تھانہ سربند پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، حملے میں دستی بم، اسنائپر رائفل، خود کار اسلحہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے حملے کو پسپا بنایا۔

ڈی ایس پی سردار حسین اور گن مین دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments