خواتین کی خود مختاری کا مطلب اپنی ثقافت کو محفوظ رکھنا ہے، ایرانی خاتون اول

خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہٰدی  ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کر رہی ہیں - فوٹو: اے پی پی
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہٰدی ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کر رہی ہیں – فوٹو: اے پی پی

خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہٰدی نے کہا ہے کہ خواتین کی خود مختاری کا مطلب اپنی ثقافت کو محفوظ رکھنا ہے۔

خاتون اول ایران نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں انہیں یادگار بھی پیش کی گئی۔

 

خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہٰدی  ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں یادگار وصول کر رہی ہیں - فوٹو: اے پی پی
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہٰدی  ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں یادگار وصول کر رہی ہیں – فوٹو: اے پی پی

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر جمیلہ عالم الہٰدی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی دوطرفہ تعلقات ہیں۔ ایران تعلقات، تجارت، رابطے اور توانائی میں تعاون بڑھانے کا عظیم ایجنڈا رکھتا ہے۔ 

ڈاکٹر جمیلہ عالم الہٰدی نے کہا کہ عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ایک عظیم ایجنڈا رکھتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادتوں کو علاقائی اور عالمی پیش رفت اور دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کےلیے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا ہوگا۔

ایرانی خاتون اول نے یہ بھی کہا کہ یہ دورہ پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ پاکستان اور ایران صرف ہمسایہ ملک ہی نہیں بلکہ ایک اچھے دوست بھی ہیں۔

Leave a Comment