خاتون کی موٹروے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

موٹروے پر ایک اور خاتون کی مبینہ طور پر قانون کی خلاف ورزی اور پولیس سے بدتمیزی کا واقعہ سامنے آ گیا، موٹروے پولیس نے خاتون کی جانب سے کی گئی بدتمیزی کی ویڈیو وائرل کر دی۔

خاتون ڈرائیور کی طرف سے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کا واقعہ کلر کہار کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کو اوور اسپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا۔

خاتون نے موبائل فون چھیننے اور ہاتھ پر خراش آنے کا واویلہ کیا، پٹرولنگ افسران کو گالیاں دیں اور موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیں، پولیس والے تمام واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرتے رہے۔

موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق خاتون انتہائی لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی، روکنے پر مشتعل ہوگئی، گالیاں اور دھمکیاں دینے کے بعد بغیر جرمانہ ادا کیے چلی گئی، جبکہ قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے بھی ایک خاتون نے موٹروے پر ایک پٹرولنگ افسر پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی۔

Leave a Comment