خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا پر پولیس کے ذریعے اغواء کا الزام، نوٹسز جاری | پاکستان

0
34




ابراہیم مانیکا نے بھائیوں احمد حسن اور اعجاز احمد کو گاڑی کے تنازعے پر پولیس سے اٹھوایا: شہری کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں مؤقف— فوٹو:فائل 

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا اور  پولیس کو شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔

شہری محمد حسن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا نے میرے  بھائیوں کو پولیس کے ذریعے اٹھوا لیا ہے۔

درخواست کے مطابق احمد حسن اور اعجاز احمد کو گاڑی کے تنازعے پر پولیس کے ذریعے اٹھوایا گیا، ابراہیم مانیکا کو 10 لاکھ دے چکے لیکن وہ مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا تقاضہ کررہا ہے اور پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔

لاہور  ہائیکورٹ کے جسٹس انورالحق پنوں نے محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ 

دوران سماعت پولیس نے جواب جمع کرایا کہ متعلقہ افراد کو کسی بھی کیس میں حراست میں نہیں لیا گیا۔

عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here