حیدرآباد میں غریبوں کو راشن کی فراہمی سے قبل ہی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا | پاکستان

0
16


سندھ حکومت کی جانب سے غریب اور  یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے راشن کی فراہمی آج سے شروع کی جائے گی۔

 حکومتِ سندھ کی جانب سے 25 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر حیدرآباد کے لیے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے 10 ہزار راشن بیگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تاجر کو ایک کروڑ  70 لاکھ میں راشن بیگز تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا جب کہ گزشتہ روز تاجر کی جانب سے فراہم کیا جانے والا راشن سے بھرا ٹرک تقسم سے قبل بھی لوٹ لیا گیا۔

حکومت کی جانب سے 10 ہزار سے زائد راشن بیگز حیدرآباد کی چاروں تحصیلوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد لیاقت کلہوڑو نے جیو نیوز جو بتایا کہ ابتداء میں 10 ہزار راشن بیگ انتہائی مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب میئر حیدرآباد سید طیب حسین کا کہنا ہے کہ راشن بیگز کی تقسیم کے طریقہ کار کے تحت ہر  یونین کونسل میں 70 بیگ تقسیم کرنے ہیں جو ناکافی ہیں تاہم راشن کی تقسیم مرحلہ وار جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں گھر گھر راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کو آج 15 دن ہو گئے ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here