Sunday, February 5, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsحکومت کا بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا اعلان

حکومت کا بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا اعلان


پاکستان کی وفاقی حکومت نے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز پر عائد جرمانے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ’گذشتہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز سے کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ضمن میں بندرگاہوں کو ملنے والی جرمانوں کی رقوم کو معاف کیا جائے۔‘
انہوں ںے مزید کہا کہ ’ساتھ ہی ٹرمینلز کی جانب سے عائد جرمانوں میں خاطر خواہ کمی کی کوشش کی جائے۔‘
 جمعرات کو ایک ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ٹرمینلز کی جانب سے عائد جرمانوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی کوشش کی جائے گی۔‘
’اس مشکل وقت میں کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کر کے ہی معیشت میں استحکام کی کوشش ہو سکتی ہے، اس ضمن میں وزارت کے حکام کاروباری برادری کے اہم نمائندوں سے ملاقات کرکے مزید اقدامات پر مشاورت کریں گے۔‘





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments