حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ 

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment