Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی


(24 نیوز)حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو بھی ریلیف دیدیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے ، پٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 ،10 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے ،جس سے لائٹ ڈیزل 169روپے فی لٹر ہوگیا جبکہ مٹی کا تیل 171روپے83پیسے فی لٹر ہوگیا۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کی گئی ہے،ہائی سپیڈڈیزل227 روپے80پیسے فی لٹرہوگیا۔فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ گرفتار





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments