حکومت نے سائفر کیس فیصلے کی وجہ سے چھٹی دی‘ لطیف کھوسہ

حکومت نے سائفر کیس فیصلے کی وجہ سے چھٹی دی‘ لطیف کھوسہ

لاہور (صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت نے 28 مئی کو سائفر کیس فیصلے کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیاورنہ مسلم لیگ (ن) نے اس دن پہلے کبھی چھٹی کا اعلان نہیں کیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدت کیس میں جج صاحب نے کیس کا فیصلہ نہیں سنایا، مخالف وکیل نے آج فیصلہ نا دینے کی استدعا کی‘عدالت کے اندر کھڑے ہوکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی، عدالت کے اندر نازیبا الفاظ استعمال ہوئے، کمرہ عدالت میں ہماری خواتین بھی موجود تھیں۔

شہبازشریف نے کل تقریر میں عدلیہ کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے، شہباز شریف جعلی وزیراعظم ہیں، نیب نے بحریہ ٹاون پر چھاپہ مارا اور وہاں سے القادر کا ریکارڈ تلاش کرتے رہے۔

Leave a Comment