حکومت نے اپریل میں 709 ارب روپے کا قرض لیا، اسٹیٹ بینک

حکومت نے اپریل میں 709 ارب روپے کا قرض لیا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے اپریل 2024ء میں 709 ارب روپے کا قرض لیا ہے۔

ایس بی پی نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات بتادیں، جس کے مطابق اپریل 2024ء تک مجموعی قرض 66 ہزار 83 ارب روپے رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں وفاقی حکومت نے 5 ہزار 242 ارب روپے کا قرض لیا ہے۔

ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 44 ہزار 481 ارب روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2024 کے اختتام پر حکومت کا بیرونی قرض 21 ہزار 601 ارب روپے ہے۔

Leave a Comment