(عثمان خان) حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جن میں حکومت کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کو تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کے لئے اہم بیٹھک ہوئی، حکومتی کمیٹی کے اراکین، عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان مذاکرات میں شریک ہوئے جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، سینئر وزیر و وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار نور اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات میں شریک ہوئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر غور کیا گیا، حکومت آزاد کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
یہ بھی پڑھیں : سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں کرنا چاہتا،پختونخوا میں جیالہ وزیراعلیٰ ہوگا، فیصل کریم کنڈی