حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کا اسمبلیاں تو ڑکرنئے الیکشن کروانے کا مشورہ

(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی نے حکومت میں وزارتیں لینے کے بجائے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے الیکشن کروانے کا مشورہ دے دیا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا، پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنےکو تیار ہیں مگر وہ ڈیلیور تو کرے۔ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں، صدر مملکت آصف علی زرداری بارہا کہہ چکے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، اگر سسٹم ڈی ریل ہو گیا تو نقصان ملک کا ہوگا۔

نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان قابل اعتبار نہیں ہیں۔اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے۔

ضرورپڑھیں: پولیس شہداء پوری قوم کا فخر ،عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،محسن نقوی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تو پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی۔

Leave a Comment