(ویب ڈیسک) جے یو آئی کے نامزد غلام علی کو خیبر پختونخوا کا گورنر تعینات کرنے کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی۔ سمری وفاقی حکومت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی۔
طویل سیاسی کشمکش کے بعد بلآخر وفاقی حکومت نے جے یو آئی کے نامزد سابق سینیٹر غلام علی کو خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کرنے کے لئے صدر مملکت عارف علوی کو سمری ارسال کر دی۔ غلام علی سینٹ آف پاکستان کے ممبر کے علاوہ پشاور کے ضلع ناظم بھی رہے ہیں۔ بطور گورنر ان کی کی تقرری کو سیاسی، سماجی اور تاجر برادری میں سراہا جائے گا۔