جمائما گولڈ اسمتھ سابق برطانوی فٹبالر گیری لائنکر کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟

فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

معروف برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق برطانوی فٹبالر گیری لائنکر کی حال ہی میں سامنے آنے والی تصاویر نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

ان تصاویر میں جمائما گولڈ اسمتھ اور گیری لائنکر کو نوٹنگ ہل کے ایک ریستوران میں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ان دونوں نے لندن میں اچھا وقت ساتھ گزارنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اس دوران کھانے کے علاوہ ان کی دیگر سرگرمیوں کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اور گیری لائنکر نے ریستوران سے باہر نکل کر چند منٹ بات کی تو ان دونوں کے ساتھ ایک نامعلوم خاتون دوست بھی موجود تھیں۔

یاد رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہوئی تھی اور 2004ء میں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد جمائما گولڈ اسمتھ کا نام کئی ہائی پروفائل مشہور شخصیات کے ساتھ جوڑا گیا۔

دوسری جانب، گیری لائنکر نے بھی پہلی شادی 1986ء میں مشیل کوکاین سے کی جو 20 سال بعد ختم ہوگئی، انہوں نے 2009ء میں ماڈل ڈینیئل بکس سے دوسری شادی کی لیکن وہ بھی 2016ء میں ختم ہوگئی تھی۔

Leave a Comment