جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی۔

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بنیں گی، وہ 12 نومبر 1966 کو پیدا ہوئیں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے 1995ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور یکم فروری 1996ء کو بطور وکیل پریکٹس کا آغاز کیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کےلیے 3 ناموں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم پر غور کیا گیا تھا۔

Leave a Comment