Wednesday, November 29, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsجب اللہ کا فیصلہ ہو جائے تو انسان موت سے نہیں بچ...

جب اللہ کا فیصلہ ہو جائے تو انسان موت سے نہیں بچ سکتاعمران خان 


(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میں نے موت قریب سے دیکھی ہے،میری ٹانگ پر گولیاں لگیں تو میںگر گیا،جب میں گراتو مجھے پتہ تھا اللہ نے مجھے بچا لیا،جب اللہ کا فیصلہ ہو جائے تو انسان موت سے نہیں بچ سکتا،میں گرا توجانا، ابھی میرے جانے کافیصلہ نہیں۔

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پہلے آپ سب سے معذرت چاہتا ہوں کہ آپکو انتظار کروانا پڑا،اسکی وجہ ہے کہ مجھے قافلوں کے راستوں سے پیغام آرہے تھے کہ ہم راستے میں ہیں خطاب دیر سے کریں۔

ان کاکہناتھا کہ جب لاہور سے نکل رہا تھا مجھے دو چیزیں سب نے سفر کرنے سے منع کیا،مجھے ٹیک ہونے میں3 ماہ لگیں گے،اس سے زیادہ لوگ مجھے کہہ رہے تھے کہ آپکی جان کو خطرہ ہے۔

ان کاکہناتھا کہ تین مجرموں نے مجھے ملکر قتل کرنے کی سازش کی جو آج بھی بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں،اس ٹانگ کے ساتھ سفر کرنا مشکل تھا ، میں نے موت قریب سے دیکھی،میری ٹانگ پر گولیاں لگیں تو میںگر گیا،گولیاں میرے سر کے اوپر سے گزریں ۔جب میں گراتو مجھے پتہ تھا اللہ نے مجھے بچا لیا،جب اللہ کا فیصلہ ہو جائے تو انسان موت سے نہیں بچ سکتا،میں گرا توجانا، ابھی میرے جانے کافیصلہ نہیں، اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا۔

عمران خان کاکہناتھا کہ کنٹینر پر 12 لوگوں کو گولیاں لگیں مگر اللہ تعالیٰ نے سب کو زندگی دی،عمران اسماعیل کے کپڑوں سے 4 گولیاں نکلیں مگر وہ بچ گئے،ان کاکہناتھا کہ قوم موت کے خوف سے اپنے آپ کو آزاد کرے، یہ بڑے انسان کو چھوٹا بنا دیتا ہے، خوف انسانوں کو غلام بنا دیتا ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ میری 26 سالہ سیاست میں انہوں نے مجھے ذلیل کرنے کی ہر کوشش کی،اس لئے عمران خان کو ذلیل کرو، وہ ہمیں چور کہتا ہے، آج بڑی تعداد میں عوام کا نکلنا واضح کرتا ہے، عزت و ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ ہے، کتنے وزیراعظم آئے اور گئے ، قوم کس کیلئے اس طرح نکلی؟ ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں! اللہ نے ہمیں پر دیئے ہیں، ہمارا مستقبل چیونٹیوں کی طرح رینگنا نہیں ، ظلم و ناانصافی تسلیم کرنے والوں اور بھیڑ بکریوں میں کوئی فرق نہیں ، پاکستان قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے باعث عظیم ملک نہیں بنا، پاکستان میں ہمیشہ جنگل کا قانون رہاہے، جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہ کبھی ترقی نہیں کرتا،پاکستان کے موجودہ حالات کی وجہ وسائل کی کمی نہیں ہے۔

ان کاکہناتھا کہ 2 خاندانوں نے 30 سال ملک پر حکومت کی، اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا،یہ اقتدار میں آکر ادارے کمزور کرتے کیونکہ کرپشن کرتے تھے، ہر سال 1700 ارب غریب ملکوں سے چوری کرکے آف شور میں لے جایا جاتا ہے، امیر ممالک امیر اور غریب مزید غریب ہوتے جار ہے ہیں،ہم نے آخری سال ریکارڈ برآمدت کیں، 17 سال بعد ہماری انڈسٹری اوپر گئی ، ہمارے دور میں 50 سال بعد پاکستان میں ڈیم بننے شروع ہوئے، 3 بڑے ڈیم بن رہے تھے،آج پتہ نہیں ان کا کیاحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے عمران خان کے لانگ مارچ کو ناکام ترین لانگ مارچ قراردیدیا





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments