Sunday, May 28, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکہ 6 افراد جاں بحق 53 زخمی

ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکہ 6 افراد جاں بحق 53 زخمی


 (24نیوز)ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ 53  زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی اورعرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ تقسیم اسکوائر کے قریب ہوا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، ترک میڈیا کے حوالے سے  بتایا گیا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوا ہے۔

 واضح رہے کہ تقسیم اسکوائر پر سیاحوں کا بے پناہ رش عام دنوں میں ہوتا ہے جبکہ اتوار کی وجہ سے اس میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔

 ٹی آرٹی ورلڈ کے مطابق استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق فوٹیجز میں جائے وقوع استنبول کے علاقے تقسیم میں ایمبولینسز، فائر ٹرکس اور پولیس کو دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے دھماکے کے فوری بعد علاقے کی سیکیورٹی سنبھال لی اور چاروں اطراف حصار قائم کردیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکے سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ استقلال ایونیو کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جائے وقوع پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے باوجودپاکستان کو انعام میں کتنی رقم ملی؟





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments