ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے۔

رؤف حسن پر اسلام آباد کے جی سیون مرکز میں ٹی وی چینل کے دفتر  سے نکلنے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا۔

رؤف حسن کا کہنا ہے کہ وہ پروگرام کے بعد گاڑی کی طرف جارہے تھے تو چار افراد نے حملہ کردیا، بلیڈ جیسے کسی تیز دھار آلے سے میرے منہ پر کٹ لگا ہے۔

روف حسن کا ابتدائی بیان میں کہنا تھا کہ وہاں لوگوں کے جمع ہونے سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، حملہ آور خواجہ سراؤں کے روپ میں تھے۔

ایک حملہ آور نے رؤف حسن کو بات کرنے کےلیے روکا اور تیز دھار آلے سے اُن پر حملہ کیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے پارٹی ترجمان پر حملے کے خلاف سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واڈا نے رؤف حسن پر حملہ کی مذمت کی ہے۔

Leave a Comment