تحریک انصاف کے ناراض ارکان کو عثمان بزدار نے ترقیاتی کاموں کی یقین دہانی کرادی | پاکستان

0
33


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے ناراض ارکان پنجاب اسمبلی کے  گروپ نے ملاقات کی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں ناراض گروپ کے 14 اراکان اسمبلی موجود تھے جن میں غضنفرعباس، محمد علی رضاخان خاکوانی، مامون تارڑ، خواجہ محمد داؤد سلیمانی، محمدعامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، سردار محمد محی الدین اور سردار شہاب الدین شامل تھے۔ 

ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ اور ہمارے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے۔

اراکین پنجاب اسمبلی کا وزیراعلیٰ سے کہنا تھا کہ ہمیں آپ کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہم آپ کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے،  کوئی کمی نہیں آنے دیں گے اور اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریکِ انصاف سےتعلق رکھنے والے 20 ارکانِ پنجاب اسمبلی نے پریشر گروپ تشکیل دیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپنے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ کیا تھا۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here