بیل کے نقلی دانت پر بیوپاری اور شہری میں تلخ کلامی

پشاور: بیل کے نقلی دانت پر بیوپاری اور شہری میں تلخ کلامی

پشاور کی مویشی منڈی میں بیل کے نقلی دانت پر بیوپاری اور شہری میں تلخ کلامی ہوگئی۔

شہری پشاور کی مویشی منڈی سے بیل خرید کر گھر پہنچا تو پتہ چلا کہ بیل کے دانت نقلی ہیں۔

شہری کے مطابق واپس پہنچا تو بیوپاری اب نقلی دانت والا بیل واپس نہیں لے رہا دوسری طرف بیوپاری کا مؤقف ہے کہ جانور مجھ سے نہیں کسی اور سے خریدا گیا ہوگا۔

پشاور پولیس کے مطابق شہری اور بیوپاری کے درمیان بیل کی خریداری کے حوالے سے مسئلہ حل کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment