Wednesday, November 29, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsبیرونی قرضوں میں 109 ارب کا اضافہ صوبہ 1316 ارب کا مقروض

بیرونی قرضوں میں 109 ارب کا اضافہ صوبہ 1316 ارب کا مقروض


 (علی رامے) پنجاب کے بیرونی قرضوں میں 109 ارب روپے کا مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد صوبہ مجموعی طور پر 1 ہزار 3 سو 16 ارب روپے کا مقروض ہو گیا۔

پچھلے مالی سال جون میں پنجاب مجموعی طور پر 1 ہزار 207 ارب روپے کا مقروض تھا۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ بلیٹن رپورٹ میں اعدادوشمار مزید بڑھ گئے۔ پنجاب حکومت پر گردشی قرضوں کا حجم 3 اعشاریہ 3 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب میں رواں مالی سال کے دوران ادائیگیوں کے اوپر 22 ارب روپے کا شرح سود ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شرح سود بڑھنے سے پنجاب حکومت پر رواں سال قرض کی ادائیگی کا حجم 92 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments