بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے لوک سبھا کی وراناسی کی نشست جیت لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کو 2019 کے مقابلے میں کم ووٹ پڑے، انہیں 6 لاکھ 12 ہزار 970 ووٹ ملے، مودی کے مقابل کانگریس کے امیدوار اجے رائے کو 4 لاکھ 60 ہزار 457 ووٹ ملے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے 2019 میں وراناسی سے 6 لاکھ 74 ہزار 664 ووٹ حاصل کیے تھے، مودی نے اس بار حریف کو صرف ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی جبکہ 2019 میں حریف کو 4 لاکھ سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی۔