بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

0
35


فائل فوٹو

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جارحیت پر ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیا کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور اس دوران ایل او سی پربھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ بھارتی افواج ایل او سی پرتسلسل سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارتی افواج نے ڈوڈھنیال،رکھ چکری، چڑی کوٹ، بروھ سیکٹرپر 12 اپریل کو بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک 2 سال کا بچہ شہید اور 4 دیگر لوگ زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر تناؤ بڑھا کربھارت مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹاسکتا، بھارت 2003کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here