بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون زخمی | پاکستان

0
45




بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گاؤں سریاں میں بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں، جنہیں قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here