بھارتی انتخابات، تمام ایگزٹ پولز نے مودی کی کامیابی کی پیش گوئی کردی

بھارتی انتخابات، تمام ایگزٹ پولز نے مودی کی کامیابی کی پیش گوئی کردی

کراچی (رفیق مانگٹ) بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہو گیا، تمام ایگزٹ پولز نے حکمران اتحاد کی کامیابی کی پیش گوئی کردی، انڈین میڈیا کے ایگزٹ پول کے نتائج مطابق حکمراں اتحاد 350 سے400کے دومیان نشستیں حاصل کرلے گاا، سادہ اکثریت کیلئے 272نشستیں درکار ، لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 542 پر انتخابات، 14ایگزٹ پول نتائج کے مطابق مودی کی قیادت میں حکمران اتحاد واضح برتری حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ چار جون کوووٹوں کی گنتی ہو گی اور نتائج جاری ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی سے پہلے اور پولنگ کے خاتمے کے بعد ایگزٹ پولز نےنتائج جاری کردیے۔14ایگزٹ پولزکے مطابق مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں حکمران اتحاد’نیشنل ڈیموکریٹک الائنس ‘ واضح برتری حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس بار لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں میں سے 542 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی وجہ سے یہاں انتخابات نہیں ہوئے تھے۔ تمام ایگزٹ پولز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت یافتہ این ڈی اے کو اکثریت دکھائی دے رہی ہے۔ جن 14 ایگزٹ پولزحکمران اتحاد’نیشنل ڈیموکریٹک الائنس‘ کی جیت کی پیش گوئی کی ہے ان میں انڈیا ٹوڈے۔ ایکسز مائی انڈیا(361۔400) ،نیوز 24 ٹوڈے ۔ چنکیا (400) ، اے بی پی نیوز۔سی ووٹر (353-383) ، ری پبلک بھارت- پی مارک (359) ، انڈیا نیوز- ڈی ڈائینامکس (371) ، ری پبلک بھارت-میٹرائز (353-368) ، دینک بھاسکر (281-350) ، نیوز نیشن (342-378) ، ٹی وی 9 بھارت ورش-پولسٹراٹ (342) ، ٹائمزناؤ۔ ای ٹی جی (358) ، انڈیا ٹی وی۔ سی این ایکس (362-392) اور جان کی بات (362-392)،این ڈی ٹی وی365اور انڈین نیوز چینل ’سی این این نیوز 18‘ کے ایگزٹ پول نے حکمران اتحاد کی 355 نشستیں حاصل کرنے کی پیش گوئی کی ہے شامل ہیں۔این ڈی ٹی وی کے ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کانگریس اور اس کےاپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 120 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔ایگزٹ پول ریپبلک-پی ایم اے آر کیو-میٹریز کے مطابق انڈیا کو 154 سیٹیں، انڈیا نیوز- ڈی ڈائنامکس کے ایگزٹ پول میں انڈیا بلاک کو 125 اور دیگر کو 47سیٹیں ،ری پبلک بھارت۔میٹریز میں انڈیا بلاک کو 118-133 اور دیگر کو 43-48 سیٹیں،بھاسکر کے ایگزٹ پول کے مطابق اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک کو 145-201 سیٹیں جبکہ ری پبلک ٹی وی۔پی مارک ایگزٹ پول میں بتایا گیا کہ انڈیا بلاک کو 154 اور دیگر 30 نشستوں پر کامیابی ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ سادہ اکثریت کے لیے 272 نشستوں کی ضرورت ہے۔2019میں حکمران اتحاد این ڈی اے نے 353 نشستیں حاصل کی تھیں جس میں بی جے پی نے 303 سیٹیں حاصل کی تھیں۔اس وقت کے اپوزیشن اتحاد یونائیٹڈ پروگریسو الائنس نے کل 91 سیٹیں حاصل کیں تھیں جس میںکانگریس کی 52 سیٹیں تھیں۔ ایگزٹ پول انتخابات کے بعد کا ایک سروے ہوتا ہے، یہ ایک رائے شماری ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کتنی سیٹیں جیت سکتی ہے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ہی ایگزٹ پول جاری کیے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 19 اپریل کی صبح 7 بجے سے یکم جون شام ساڑھے چھ بجے کے درمیان ایگزٹ پول پر پابندی عائد کردی تھی۔

Leave a Comment