بونا راست جدید تکنیکوں سے مالیاتی لین دین کو فروغ دینے کیلئے اہم قدم ہے: وزیراعظم

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بونا راست کنیکٹیوٹی منصوبہ جدید تکنیکوں کے ذریعے مالیاتی لین دین کو فروغ دینے کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔

بونا- راست کنیکٹیویٹی منصوبے کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں سب کو خوش آمد کہتا ہوں اور اس منصوبے میں میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس تقریب میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بوناراست کنیکٹیویٹی منصوبہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان اہم سنگ میل ہے، بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کا نظام ہے، ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت بونا سے جوڑا جا رہا ہے، منصوبے سے پاکستان اور عرب ممالک میں رقوم کی منتقلی شفاف اور مؤثر انداز میں ہو سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بونا راست سے عوام کو سہولت اور کاروبار فروغ پائے گا، بونا راست کنیکٹویٹی سے عرب ممالک سے پاکستانی شہری رقوم کی منتقلی کر سکیں گے، منصوبے سے پاکستان کا رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بونا راست منصوبہ ترسیلات زر میں بھی اضافے کا سبب بنے گا، منصوبے سے حوالہ اور ہنڈی کا خاتمہ ہوگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو چیلنجز درپیش ہیں، ہم مشترکہ کاوشوں اور ٹیم ورک سے چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، منصوبے سے رقوم کی منتقلی کے غیر روایتی چینلز کا خاتمہ ہوگا۔

Leave a Comment