بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر

( عیسیٰ ترین) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے  مْختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث 858 سے زائد گھر مکمل تباہ جبکہ 13ہزار 8سو98 سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، کوژک ٹاپ، گوادر، پسنی، نوشکی اور بارکھان سمیت دیگر اضلاع میں بارشوں نے تباہی مچا دی،   کوئٹہ سمیت   بارشوں کے باعث ہرنائی کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں کو شدید  نقصان پہنچا ہے جس کی رپورٹ سامنے آئی ہے جبکہ  شاہرآہوں کے نقصان کے باعث ہرنائی کا متعدد علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔

چمن کے علاقے شیلا باغ میں ریلوے سرنگ سے مٹی ہٹانے کا کام شروع نہیں ہوسکا  جبکہ  سرنگ متاثر ہونے سے کوئٹہ اور چمن کے درمیان بھی ریل سروس معطل ہوگئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق  مون سون کی حالیہ بارشوں میں 20جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 31ہوگئی۔

پی ڈی ڈی ایم اے  کے مطابق  قلعہ سیف اللہ ، بولان اور چمن میں 200سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے  جبکہ مون سون کی حالیہ بارشوں میں 858 سے زائد گھر مکمل تباہ ہو گئے ہیں،13ہزار 8سو98 سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

 ذرائع انتظامیہ  کے  مطابق  اب تک بلوچستان میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، 373 سے زائد مال مویشی بھی سیلابی ریلوں سے ہلاک ہوئے۔پی ڈی ایم کے مطابق بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں میں اب تک 60ہزار ایکڑ اراضی پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Comment