Wednesday, November 29, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsبلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم


(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دےدیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں اور  کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے اور سندھ حکومت الیکشن کمیشن کو نفری فراہم کرے۔

ضرور پڑھیں : مفتا ختم ،اب وزرا ،ارکان اسمبلی اپنے پیسوں سے حج کرسکیں گے

یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے لیکن سندھ حکومت نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری نہ ہونے پر سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 28 اگست رکھی گئی لیکن اس تاریخ کو بھی الیکشن نہ ہونے پر ایک بار پھر تاریخ 23 اکتوبر رکھی گئی تھی مگر تیسری مرتبہ بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments