صوبہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔
صوبائی حکومت نے خط میں استدعا کی ہے کہ صوبے میں سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں یونین کمیٹیوں کی تعداد کا نوٹس واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا اور سکیورٹی فرائض سرانجام دینے کے لیے اہلکاروں کی عدم دستیابی پربھی اظہارتشویش کیا تھا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ’صوبے کو سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے، لہٰذا سکیورٹی کے بہتر انتظامات ہونے تک سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔‘