کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں لڑائی اور ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 پاکستانی طلبہ کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔
پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعے میں متعدد طلبہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جیو نیوز سے خصو صی گفتگو میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلبہ نے کہا کہ ہوسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے۔
طلبہ نے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے۔
دوسری جانب بشکیک میں تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں تاہم جیو نیوز ان کی تصدیق نہیں کر سکتا ہے۔