بشریٰ بی بی کو 9مئی کے 12 مقدمات میں بری کر دیا گیا

(ارشاد قریشی )سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج  کر دیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے 12مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی ، پولیس کی جانب سے بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست  کی گئی ، اڈیالہ جیل میں تفتیشی افسران کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا ،وکلاء صفائی نے پولیس درخواستوں کے خلاف دلائل دیئے ،بشری بی بی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔ 
دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے بشری بی بی کو 9مئی کے 12مقدمات سے بری کر دیا ،بشری بی بی جی ایچ کیو،آئی ایس آئی دفتر سمیت حساس مقدمات میں نامزد تھیں،پولیس نے ملزمہ کی طلبی اور جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Leave a Comment