بشریٰ بی بی کو تیزابیت اور سینے میں تکلیف کی شکایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تیزابیت اور سینے میں تکلیف کی شکایت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کی رات پمز کی تین لیڈی ڈاکٹرز نے بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کو کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں۔

ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کے معدے اور آنتوں کا جائزہ لینے کا مشورہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے قطرے ملائے گئے ہیں۔

عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جیل میں بھی کسی نے بتایا تھا کہ کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ڈالا گیا  ہے، اس کا نام نہیں بتاؤں گی۔

Leave a Comment