برطانیہ میں الیکشن کی گہما گہمی بڑھ گئی، لیبر پارٹی، کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹس کے رہنماؤں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں سیاسی رہنما متحرک ہیں۔
برمنگھم کے علاقے ہال گرین اینڈ موزلی میں لیبر پارٹی کی غزہ پالیسیوں سے نالاں تین پاکستانی نژاد امیدوار آزاد حیثیت میں میدان میں اترگئے۔