برطانیہ، حکمران پارٹی کو مہنگائی لے بیٹھی

برطانیہ، حکمران پارٹی کو مہنگائی لے بیٹھی

برطانیہ کی حکمراں جماعت کو بلدیاتی الیکشن میں مہنگائی لے بیٹھی، کمر توڑ مہنگائی کا غصہ عوام نے پولنگ بوتھ جا کر نکالا۔

غزہ جنگ پر اسرائیل کی مکمل حمایت کے سبب لیبر پارٹی کی مسلم اکثریتی علاقوں میں چولیں ہل گئیں۔

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے شدید مایوس ہوئے ہیں، جبکہ لیبر پارٹی خوش ہے۔

عام انتخابات سے ایک سال پہلے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوریز کیلئے اقتدار پر قابض رہنا ناممکن ہوجائے گا، جبکہ لیبر بھی اگلی بار اتحاد کے بغیر حکومت نہیں بنا سکے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی نے میدان مار لیا ہے، پونے دو سو اضافی نشستوں کے سبب ایک ہزار سے زائد نشستوں کے ساتھ لیبر پارٹی کا پہلا نمبر ہے۔

دوسری جانب بریڈ فورڈ میں لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا ہے اور اس کی متعدد مضبوط سیٹیں چھن گئی ہیں۔

Leave a Comment