برطانوی شہزادہ ولیم کی الیکٹرک اسکوٹی پر سیر

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

برطانیہ کے شہزادہ ولیم الیکٹرک اسکوٹی پر گھومتے دیکھے گئے۔

42 سالہ برطانوی شہزادے کو جمعرات کے روز شاہی محل کے قریب الیکٹرک اسکوٹی چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے نیلی جیکٹ اور سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ پہنی ہوئی تھی۔

برطانوی ویب سائٹ دی سن کے مطابق شہزادہ ولیم نے سال 2023 میں الیکٹرک اسکوٹی خریدی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم بادشاہ سے ملنے جانے کیلئے اکثر اپنی الیکٹرک موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں، کیونکہ ایڈیلیٹڈ کاٹیج میں واقع ان کے خاندانی گھر سے ونڈسر کیسل تک دو تین میل کا فاصلہ ہے لہٰذا یہ گاڑی پر یا پیدل جانے کے بجائے الیکٹرک اسکوٹی پر آسانی سے جاسکتے ہیں۔

Leave a Comment