بجلی 3 روپے 76 پیسے مہنگی نیپرا نے منظوری دے دی

(اویس کیانی) نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے کا صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا نے اضافے کی منظوری رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچ سکے

نیپرا نے فیصلہ کیا ہے کہ بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی، جون2024 میں بجلی صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 90 پیسے کی وصولی ہو گی، جولائی میں فی یونٹ 93 پیسے کے حساب سے وصولیاں کی جائیں گی، اگست میں بھی فی یونٹ 93 پیسے کی وصولیاں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Leave a Comment