بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993میں ہماری حکومت کا تختہ الٹا گیا نواز شریف

(24نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہےکہ 1993 میں ہماری حکومت کا ٹختہ الٹنے کی وجہ بتائی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد نوازشریف نے کہا کہ آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، پورے ملک کی پارٹی  قیادت یہاں موجود ہے۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ مسلم لیگ (ن) کا ستون ہے،نوازشریف نے کہا کہ بہترین لیگی ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائےگئے، مشکل حالات میں ن لیگ نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائےگئے، مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993میں ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا؟ ہماری حکومت جاری رہتی تو ہمارا ملک دنیا میں ایک مقام حاصل کرچکا ہوتا، میرے دور اقتدار میں ہی موٹرویز بننا شروع ہوگئی تھیں، سب جانتے ہیں موٹرویز نے ملکی معیشت میں کتنا اہم کردار ادا کیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ایٹم بم نہ بنانے کیلئے5ارب ڈالر آفر کیے گئے تھے۔

نوازشریف نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا نتیجہ یہ نکلا ملک میں مارشل لا لگادیاگیا، اس کے بعد جعلی مقدمے بھگتے اور 27سال کی سزا سنائی گئی، ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر مجھے سزائے موت دلوانے کی بھرپور کوشش کی گئی، جب میرے خلاف کچھ نہ بن سکا تو 7 سال کے لیے ملک بدر کردیاگیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری 70سالہ تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے، جلاوطنی کے بعد واپس آئے اور 2013میں دوبارہ ہماری حکومت آئی، اقتدار میں آنے کے بعد 2013 میں بنی گالہ گیاتھا، بنی گالہ میں اس وقت تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، سازش کرکے دھرنے شروع کردیے گئےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کیاگیا، جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر آئے تو سی پیک کے معاہدے کیے گئے، سی پیک کے ذریعے ملک میں پاور پلانٹس اور موٹرویز بنائیں۔

نواز شریف کے ساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت سونپی گئی، امانت واپس لوٹا رہا ہوں، شہباز شریف
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت مجھے سونپی گئی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کا دن میرے لیے بہت قابل اطمینان ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت مجھے سونپی گئی تھی، نواز شریف کے ساتھ ظلم کرکے انصاف کے پرخچے اڑائےگئے، قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کو امانت واپس لوٹا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے فیصلہ کیاتھا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنائیں گے اور کرکے دکھایا، افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، کراچی میں دوبارہ امن قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کیساتھ ظلم کی وجہ سے پارٹی صدارت سونپی گئی، امانت واپس لوٹا رہا ہوں، شہباز شریف

 شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں اقتدار سنبھالتے ہی میں نے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرکے قوم کو اندھیروں سےنکالا، نوازشریف ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، نوازشریف ہی قوم کو دوبارہ متحد کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ہم ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔
 

Leave a Comment