بانی چیئرمین کی 3 مقدمات میں ضمانتیں مسترد

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نےبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 3 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کردیں۔

بانی پی ٹی آئی پر جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

اے ٹی سی لاہور کے جج خالد ارشد نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے 6 جولائی کو وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Leave a Comment