بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے ایف آئی اے ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد

بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے ایف آئی اے ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی اداے (ایف آئی اے)  کی 2 رکنی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز، سب انسپکٹر منیب احمد شامل ہیں۔

بعد ازاں ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی سے بغیر تفتیش کیے اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی، سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک پر پیشی کے سبب ایف آئی اے ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

دوسری طرف اڈیالہ جیل سے پی ٹی آئی رہنما بھی میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے، پارٹی رہنماؤں کی بھی بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ پیشی کے باعث ملاقات نہیں ہو سکی،  پی ٹی آئی رہنما انتظار کرتے رہے، وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے ٹیم چند دن قبل بھی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، پچھلی بار بانی پی ٹی ائی نے ایف آئی اے ٹیم سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Leave a Comment