باسی چاول کھانے سے مدرسے میں طلبا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیو مری کے علاقے پتریاٹہ میں باسی چاول کھانے سے مدرسے میں طلبا کی طبیعت خراب ہوگئی۔ 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مدرسے کے 36 متاثرہ طلبا کو تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، حالت خطرے سے باہر ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چاولوں کی دیگ ایک گھر سے آئی تھی جسے کھانے پر طلبا کی طبیعت خراب ہوئی۔

مدرسے کے معلم کی مدعیت میں تھانہ پتریاٹہ میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ایک گھر سے چاولوں کی دیگ مدرسے کو بھجوائی گئی، چاول کھاتے ہی کئی بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Leave a Comment