اسلام آباد (این این آئی)بارشوں سے پانی کا شارٹ فال ختم ہونے کے بعد ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ30لاکھ ایکڑ فٹ ہوگیا‘
انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کے مطابق ایک ماہ میں پانی کے ذخائر میں 20 لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوا، ارسا نے پانی کے استعمال میں صوبوں کو فری ہینڈ دے دیا۔
ترجمان ارسا کے مطابق صوبوں کو طلب کے مطابق پانی ملے گا، صوبہ پنجاب کو 68 ہزار اور سندہ کو 55 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، کے پی کے کو طلب کے مطابق 2 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے۔