Wednesday, November 29, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsباجوڑ فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 2 جوان شہید ایک...

باجوڑ فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 2 جوان شہید ایک دہشتگرد ہلاک


(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑہلال میں فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ ایک دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑہلال میں فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید جبکہ ایک دہشتگرد مارا گیا،ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائیک تاج محمد، لانس نائیک امتیاز خان شامل ہیں، آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سینئر صحافی انتقال کرگئے





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments