بابر اعظم کے چہرے پر ہوائیاں ملک میں کروڑوں شائقین ناراض

بابر اعظم کے چہرے پر ہوائیاں ملک میں کروڑوں شائقین ناراض

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں حیران کن شکست کے بعد کپتان بابر اعظم سخت پریشان نظر آئے ان کے چہرے کی ہوائیں اڑی ہوئی تھیں۔

گراونڈ میں فیلڈنگ کے دوران بھی وہ اپنے بولروں پر ناراضی کا اظہارکرتے رہے۔

ملک میں کروڑوں شائقین ٹیم کے بدترین کارکردگی پر ناراض دکھائی دیئےاور انہوں نے کھلاڑیوں پرناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم میں نئے خون کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔بابر اعظم نے کہا کہ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا۔پہلے 6 اوور میں ہماری بولنگ اچھی نہیں تھی ،۔ اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ جیت کا تمام کریڈٹ امریکی ٹیم کو جاتا ہے۔ ا

مریکا مسلسل دو میچ جیت کر اپنے گروپ میں ٹاپ پر آگیا ہے۔بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ا بتدا کے چھ اوورز میں مشکل تھا مگر پھر ہم نے کم بیک کیا،میری اور شاداب کی شراکت لگی جس کے بعد اوپر تلے دو وکٹ گر گئیں۔ وکٹیں گرنے سے ہم نے تسلسل پھر کھو دیا ۔ہمارے مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا۔ اس پچ پر ہماری بولنگ کے مطابق اسکور مناسب تھا۔ ہماری بولنگ کو بھی بہتر کرنا پڑے گا۔

امریکی کپتان مونک پٹیل نے کہا کہآج ہماری کرکٹ میں تاریخی دن ہے اور ہم اس جیت کے مثبت پہلووں سے آگے جانا چاہتے ہیں۔اس جیت کر پاکستان کو زیادہ رنز نہ دینا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔پاکستان کے خلاف میچ کے لیے پورے جذبے سے میدان میں اترے۔

Leave a Comment