Tuesday, February 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsایکٹ آف پارلیمنٹ ہوچکا اب قانون کے مطابق ہی الیکشن ہوگا:رانا ثناء...

ایکٹ آف پارلیمنٹ ہوچکا اب قانون کے مطابق ہی الیکشن ہوگا:رانا ثناء اللہ


(24نیوز)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالتیں ایکٹ آف پارلیمنٹ کیخلاف نہیں جاسکتیں، ایکٹ آف پارلیمنٹ ہوچکا ہے، قانون بن چکا ہے، اب اس قانون کے مطابق ہی الیکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل  کے معاملہ کے حوالے سے  رانا ثناء اللہ نے24 نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے  کہا کہ صدر عارف علوی نے حکومتی  بل واپس کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کا ابھی کچھ نہیں بگڑا، وہ ابھی بھی پی ٹی آئی کے ورکر ہیں جو کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک روکتے تھے،سڑکوں پر ہنگامی آرائی کرتے تھے، عمران خان کو ٹی وی پر حملے کی خبریں دیتا تھا، ساڑھے 4 سال ایوان صدر میں گزارکر بھی ان کا کچھ نہیں بگڑا وہ وہیں پر ہیں۔

 وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالتیں اپنی ذمہ داری پوری کریں گی،اگلے ہفتے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلایا جائے گا،مشترکہ اجلاس سے منظور کرواکر بل دوبارہ صدر کو بھیج دیا جائے گا، صدر دستخط کریں یا نہ کریں 10 دن بعد یہ قانون بن جائے گا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments