ایم کیو ایم، پی پی میں سیاسی رابطوں پر اتفاق

ایم کیو ایم، پی پی میں سیاسی رابطوں پر اتفاق

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان اور پی پی کے درمیان مستقبل میں سیاسی رابطوں پر اتفاق ہوگیا ہے،دونوں جماعتوں کے بعض صوبائی رہنماؤں کے درمیان اس حوالے سے رابطہ بھی ہوا ہے،پی پی کی جانب سے ایم کیو ایم کو کراچی سمیت سندھ کے مسائل کے حل کے لئے مل کر چلنے کی بھی پیش کش کی ہے.

 ایم کیو ایم کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں جماعتوں کے مابین اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اس بات کا بھی امکان ہے کہ جلد ہی دونوں جماعتوں کے درمیان وفود کی شکل میں بھی ملاقات ہوگی جس میں معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ دیگر سیاسی، انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a Comment