ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید | پاکستان

0
31


امتیاز علی ضلع نوشہرہ کے گاؤں پبی کا رہائشی تھا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کیانی سیکٹر اور لیپہ وادی میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی امتیاز علی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امتیاز علی ضلع نوشہرہ کے گاؤں پبی کا رہائشی تھا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امتیاز علی نے مادر وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here