ایتھلیٹ مونا خان جیل سے رہا، ایتھنز روانہ

ایتھلیٹ مونا خان جیل سے رہا، ایتھنز روانہ

پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کو یونان کی حکومت نے جیل سے رہا کردیا ہے، وہ کٹرینی سے ایتھنز روانہ ہوگئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے مونا خان کی یونان کی جیل سے رہائی کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ ایتھنز کےلیے روانہ ہوئی ہیں، جہاں وہ اپنے بیٹے کے پاس جائیں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سفارت خانہ حکام نے آج مونا خان سے جیل میں ملاقات کی تھی، دفتر خارجہ نے سفارت خانے کے ذریعہ معاملہ یونانی حکام سے اٹھایا تھا۔

یاد رہے کہ ایٹھلیٹ مونا خان کو مبینہ طور پر ماونٹ اولمپیئس پر پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a Comment