اہل پاکستان کی بچت، سرمایہ کاری کی صلاحیت بڑھ گئی

اہل پاکستان کی بچت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت ستمبر 2023ء سے اب تک 11 فیصد بڑھی۔
اہل پاکستان کی بچت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت ستمبر 2023ء سے اب تک 11 فیصد بڑھی۔

پاکستانیوں کی بچت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

اپسوس پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس سروے کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اہل پاکستان کی بچت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت ستمبر 2023ء سے اب تک 11 فیصد بڑھی، جو اب 4 فیصد سے 15 فیصد پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچت میں ناکامی کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں کمی آئی، جو 96  فیصد سے 85 فیصد ہوگئی ہے۔

گھر یا گاڑی جیسی بڑی خریداری کے لیے بھی پاکستانیوں کے اعتماد میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو پہلے 2 فیصد تھا اور 7 فیصد پر ہے۔

رپورٹ میں غیر یقینی کا اظہار کرنے والوں کی شرح 5 فیصد کمی کے بعد 93 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سروے رپورٹ میں مستقبل میں ملکی اور خود کی معاشی صورتحال میں بہتری پر پاکستانیوں کی مایوسی برقرار ہے۔

اپسوس پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس سروے میں 51 فصد نے اگلے 6 سال میں ملکی معیشت بہتری نہ آنے کا کہا جبکہ 48 فیصد نے خود کی مالی صورتحال میں بہتری نہ آنے کا کہا۔

Leave a Comment